Time 23 نومبر ، 2019
صحت و سائنس

مریضوں کو مفت ادویات بند کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں: قومی ادارہ برائے امراض قلب

— قومی ادارہ برائے امراض قلب

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور تمام مریضوں کو بروقت مفت ادویات اور علاج کی فراہمی 24 گھنٹے جاری ہے ۔

ڈاکٹر حمیداللہ کے مطابق 20 نومبر کو اسپتال میں موجود بعض عناصر نے ادویات کی عدم فراہمی کا پروپیگنڈا کیا جنہیں بے نقاب کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ندیم قمر کی جانب سے اس سلسلے میں حکامات بھی جاری کئے گئے جس میں تمام ڈاکٹروں کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ ہر مریض کو ادویات فراہم کیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ اسپتال میں دو روز قبل فارمیسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مریضوں کو اچانک ادویات بند کردی گئیں تھی جس پر انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مریضوں کی ادویات کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے اور منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ۔

مزید خبریں :