Time 23 نومبر ، 2019
پاکستان

300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا لاہور میں کامیاب آپریشن

لاہور : صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا لاہور میں کامیاب آپریشن کردیا گیا۔

محمد طارق کا تعلق سندھ کے شہر نوابشاہ سے ہے جن کا آپریشن لاہور کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر معاذالحسن نے کیا۔

ڈاکٹر معاز کا کہنا ہے کہ آپریشن کے ذریعے محمد طارق کا معدہ 80 فیصد چھوٹا کر دیا گیا ہے، آئندہ ایک برس میں محمد طارق کا وزن 85 کلو رہ جائے گا، میٹا بولک سرجری سے وزن کم ہونے کے ساتھ شوگر اور بلڈ پریشر کا معاملہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔

محمد طارق کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد میں چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہوں۔

محمد طارق جلد اپنے آبائی شہر نوابشاہ واپس چلا جائے گا۔

مزید خبریں :