23 نومبر ، 2019
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان راحت کے اپارٹمنٹ میں فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اقبال رکشہ ڈرائیور تھا اور اپارٹمنٹ کی رہائشی خاتون کی بھانجی کو اسکول لاتا لے جاتا تھا، اقبال بچی کو چھوڑنے آیا تو پہلے سے موجود افراد نے اس پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولی رکشہ ڈرائیور کے سینے میں لگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
فلیٹ کی رہائشی عنبرین کے مطابق وہ رکشہ ڈرائیور کو 10 سال سے جانتی ہے، اسے کہیں بھی آنا جانا ہوتا تھا تو اسی رکشہ والے کے ساتھ جاتی تھی۔
پولیس کے مطابق عنبرین کی گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی اور اس کا سابق شوہر گزشتہ رات اپنے بچے سے ملنے فلیٹ پر آیا تھا۔