Time 25 نومبر ، 2019
پاکستان

اسپتال کا نام عثمان بزدار کے والد سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور

جنوبی پنجاب میں عثمان بزدار کے والد فتح محمد کی خدمات گراں قدرہیں: صوبائی وزیرقانون— فوٹو: فائل 

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ڈیرہ غازی خان میں نئے اسپتال کا نام وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے والد نام پر رکھنےکی قرارداد منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں اپنے خطاب میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ جو شخص اچھا کام کرے اسے کریڈٹ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں عثمان بزدار کے والد فتح محمد کی خدمات گراں قدرہیں، لہٰذا ڈیرہ غازی خان میں نئے اسپتال کا نام فتح محمد اسپتال رکھ دیاجائے۔

بعدازاں اس قرارداد کو اسمبلی  نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے درمیان 24 گھنٹوں میں 2 ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :