Time 27 نومبر ، 2019
پاکستان

کوئٹہ میں نوجوان تیزاب گردی کا نشانہ بن گیا

سمیع اللہ کا تیزاب سے چہرہ، سینہ اور بازو متاثر ہوا— فوٹو فائل

کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے  25 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق  کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ کا رہائشی 25 سالہ نوجوان سمیع اللہ ایک دکان سے کچھ اشیاء خرید کر باہر نکلا تو موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں نوجوان کا چہرہ، سینہ اور بازو متاثر ہوا  جب کہ اسے زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نوجوان پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :