فواد عالم کی ڈبل سنچری، 12 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور

— فواد عالم 

فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے کیرئیر کی چوتھی ڈبل سنچری اسکور کرکے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار  رنز کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے مستند بیٹسمین فواد عالم نے یہ کارنامہ قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں بنایا۔

انہوں ساتھ ہی ڈبل سنچری بھی مکمل کی جو رواں سیزن میں ان کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دو سنچریاں بھی اسی سیزن میں کی ہیں۔

فواد 164 فرسٹ کلاس میچوں میں 32 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں جب کہ ہوم گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ان کی سنچریوں کی تعداد 7 ہے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 296 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانے کےباوجودفواد عالم کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کا اظہار فواد عالم کے ساتھ ساتھ کئی سینئر کھلاڑی بھی کر چکے ہیں۔

فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ دس سال قبل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جب کہ آخری ون ڈے انہوں نے 2015 میں کھیلا تھا۔

مزید خبریں :