28 نومبر ، 2019
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذریعے عدالتوں میں گھسیٹنے اور ایسے احتساب کونہیں مانتے۔
انہوں نے کہا کہ غیرمنتخب، جعلی، نااہل، نالائق حکمرانوں کوتسلیم کریں گے تو ملک تنزلی کی طرف جائے گا۔
سکھر میں خورشید شاہ کےصاحبزادے سے ملاقات کے بعد ان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
آرمی چیف کی مدت ملامت میں توسیع کے حوالے سے عدالتی کیس کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہو تو تبصرہ نہیں ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سب چیزوں کو عدالت خود بھی دیکھ رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجود ہ صورتحال میں نئےانتخابات ہی نیا راستہ ہے۔