پاکستان

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت، اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی اجلاس میں غیر موجودگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

نور عالم خان نے کہا کہ لیگل ٹیم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر پارٹی کی جگ ہنسائی کرائی، ان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، انہوں نے اداروں کو لڑانے کی پوری کوشش کی۔

میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے کہا کہ حکومتی لیگل ٹیم نااہل اور نالائق ثابت ہوئی، ان کا احتساب کیا جائے۔

مزید خبریں :