دنیا
Time 29 نومبر ، 2019

بھارت میں قیمتیں بڑھنے پر پیاز سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں اور پیاز کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اس کی چوری اور لوٹ مار بھی شروع ہو گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا، گجرات اور کرناٹکا میں غیرمعمولی بارشوں کے باعث فصلیں تباہ ہونے سے پیاز کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نئی دہلی، کلکتہ اور چندی گڑھ میں ایک کلو پیاز 100 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ ناگپور میں 90 اور کانپور میں پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب پیاز کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ریاست مدھیہ پردیش میں ٹرک پر لدے 20 لاکھ روپے مالیت کے پیاز چوری کر لیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیاز کا ٹرک ناسک سے گورکھ پور جا رہا تھا کہ اسے لوٹ لیا گیا۔

مزید خبریں :