لوگ کھانے اور کپڑے کا انتخاب کرنے میں کتنا وقت ضائع کرتے ہیں؟

فوٹو: فائل

21 ویں صدی کی نوجوان نسل کے حوالے سے حال ہی میں ایک سروے کیا گیا ہے جس سے سامنے آنے والے نتائج جان کر آپ حیران ہو جائیں گے۔

برطانیہ کے ٹاک ٹاک ٹی وی کی جانب سے 18 سے 23 سال کی عمر کے 2000 برطانوی نوجوانوں سے ایک سروے فارم پُر کرایا گیا۔

سروے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ 21 ویں صدی کے یہ نوجوان دن کے 39 منٹ یہ سوچ کر گزارتے ہیں کہ انہیں ناشتے میں کیا کھانا چاہیے جب کہ نوجوان 33 منٹ یہ سوچ گزارتے ہیں کہ انہیں آج کیا پہننا چاہیے۔

اس سروے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ برطانیہ کے نوجوان دن کے 37 منٹ آگے کا سوچ کر یعنی (دن میں خواب دیکھ) کر گزارتے ہیں۔

سروے میں بتایا گیا کہ اس طرح نوجوان مجموعی طور پر سال کے 9 دن صرف یہ تمام چیزیں سوچ کر ضائع کر دیتے ہیں کہ انہیں کیا پہننا، کیا کھانا اور کیا کرنا ہے۔