Time 01 دسمبر ، 2019
پاکستان

طلبہ یکجہتی مارچ کے منتظمین پر ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کا مقدمہ درج

لاہور میں مال روڈ پر طلبہ یکجہتی مارچ کے منتظمین کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

سول لائنز پولیس کی جانب سے درج کیے جانے والے مقدمے میں عمارعلی جان، فاروق طارق، عالمگیر وزیر، مشعال خان کے والد اقبال لالہ، محمد شبیر اور کامل خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں 250 سے 300 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے شرکاء نے حکومتی اور ریاستی اداروں کے خلاف تقاریرکیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے طلبہ مارچ کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کی ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پرامن مارچ کے طلبہ کے خلاف مقدمے کا اندراج ریاستی جبر ہے۔

واضح رہے کہ طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ نے 29 نومبر کو احتجاج کیا تھا، دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی ناصر باغ مال روڈ پر مختلف طلبہ تنظیموں کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی تھی جس میں طالبات نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :