کاروبار
Time 02 دسمبر ، 2019

100 انڈیکس 9 مہینوں بعد 40 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 116 ارب روپے بڑھ کر 7628 ارب روپے ہوگئی ہے — فوٹو:فائل 

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 100 انڈیکس 9 مہینوں بعد 40 ہزار کی حد سے تجاوز کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں آج کاروبار  836 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 124 پوائنٹس پر بند ہوا۔

رواں سال 22 فروری کے بعد یہ 100 انڈیکس کی پہلی بار 40 ہزار پوائنٹس سے اوپر میں بندش ہے۔ 

آج بازارِ حصص  میں 55 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کی مالیت 16 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 116 ارب روپے بڑھ کر 7628 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

مزید خبریں :