Time 03 دسمبر ، 2019
پاکستان

لاہور کی مسجد سے ایک لاکھ روپے کا جوتا چوری

فائل فوٹو

لاہور کی ایک مسجد سے شہری کے ایک لاکھ روپے مالیت کا جوتوں کا جوڑا چوری ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس کا رہائشی شیراز بشیر گنگا رام اسپتال سے میسن روڈ کی ایک مسجد میں نماز مغرب ادا کرنے گیا تھا جہاں اس کے ایک لاکھ روپے کی مالیت کا جوتوں کا جوڑا چوری ہوگیا۔

متاثرہ رہائشی نے تھانہ سول لائنز میں اپنے جوتے چوری ہونے کی درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے چور کو تلاش کرکے میرے جوتے برآمد کیے جائیں۔

مذکورہ درخواست پر پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :