پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2019

حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح اپوزیشن کو ملیا میٹ کیا جائے: شہباز شریف

فوٹو: فائل

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر  اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت پر  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صرف ایک ہی  ایجنڈا ہے کہ کسی طرح اپوزیشن کو ملیا میٹ کیا جائے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ان کے خلاف جو ہو رہا ہے وہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک اور لوگوں کے مسائل کا ذرا بھی احساس نہیں ہے کیونکہ ان کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح اپوزیشن کو ملیا میٹ کیا جائے۔

نواز شریف کی صحت سے متلعق سوال پر شہباز شریف نے بتایا کہ  نواز شریف کا علاج ہو رہا ہے، دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔

حکومت 190 ملین پاؤنڈ پر کیوں خاموش ہے؟

دوسری جانب ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 190 ملین پاؤنڈز کی واپسی پر خاموش کیوں ہے؟ حکومت بتائے کہ 190 ملین پاؤنڈز پر کیا ڈیل ہوئی؟

عابد شیر علی نے دعویٰ کیا کہ  فیصل واوڈا، جہانگیر ترین، علیم خان اور علیمہ خان کے خلاف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطے کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے ان چاروں افراد کو اپنے اثاثوں کے ذرائع بتانا پڑیں گے۔


مزید خبریں :