Time 10 دسمبر ، 2019
کھیل

پاکستانی گُھڑ سوار نے ٹوکیو اولمپکس میں رسائی حاصل کرلی

عثمان خان نے حال ہی میں آسٹریلیا میں کوالیفائنگ پوائنٹس حاصل کرکے اولمپکس میں جگہ بنائی ہے— فوٹو،جیو نیوز

پاکستان کے ایک اور ایتھلیٹ نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا، گھڑ سواری میں پاکستان کے عثمان خان ٹوکیو اولمپکس میں ایونٹنگ کیٹیگری میں ایکشن میں ہوں گے۔

عثمان خان نے حال ہی میں آسٹریلیا میں کوالیفائنگ پوائنٹس حاصل کرکے اولمپکس میں جگہ بنائی ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایکیوسٹرئن میں ایونٹنگ کیٹگری میں پاکستان کے عثمان خان نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

 عثمان خان گزشتہ 15 سال سے آسٹریلیا میں ہی مقیم ہیں ، انہوں نے حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والے ویلیبی ہلز مقابلوں میں کوالیفائنگ کے لیے درکار پوائنٹس حاصل کرلیے اور ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنالی۔ 

ایکیوسٹرئن مقابلوں میں عثمان خان کے گھوڑے کا نام ’آزاد کشمیر ‘ ہے۔ 

عثمان خان گھڑسواری کے مقابلوں میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں ،فوٹو:جیو نیوز

 عثمان خان گھڑسواری کے مقابلوں میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں، وہ مجموعی طور پر پانچویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے اب تک پاکستان سے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

 ان سے قبل ایتھلیٹکس میں پاکستان کے ارشد ندیم جب کہ شوٹنگ میں خلیل اختر، جی ایم بشیر اور گلفام جوزف بھی ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :