پاکستان
Time 11 دسمبر ، 2019

کشیدہ حالات: لاہور میں رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں طلب

رینجرز غیر معینہ مدت کے لیے طلب کی گئی ہے جو شہر کی اہم عمارتوں اور مقامات کی حفاظت کرے گی، نوٹیفکیشن— فوٹو: فائل

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی سی آئی) میں وکیلوں کے حملے کے بعد لاہور شہر میں کشیدہ حالات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر کے اہم مقامت کی حفاظت کے رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں بھیجی جائیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز کی ایک ایک پلاٹون گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، جی پی او چوک، سول سیکرٹریٹ، ایوانِ عدل، سپریم کورٹ رجسٹری، ہائیکورٹ، آئی جی آفس اور پی آئی سی میں تعینات ہوں گی جبکہ دو کمپنیاں ریزرو میں رکھی جائیں گی۔

خیال رہے کہ وکلاء کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں خاتون سمیت 3 مریض بروقت علاج نہ ملنے پر انتقال کرگئے۔


مزید خبریں :