12 دسمبر ، 2019
گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کے الزام میں گرفتار ہونے والے وکلاء کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
گرفتار 46 وکلاء کو تھانہ شادمان میں درج 2 ایف آئی آرز کی روشنی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
زیر حراست وکلاء کو ہتھکڑیاں لگا کر اور منہ پر کالا کپڑا چڑھا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کو ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیا گیا جب کہ ملزمان کی طرف سے غلام مرتضی چوہدری سینئر وائس پریزیڈنٹ سپریم کورٹ بار عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزمان کی طرف سے ایڈووکیٹ صغراں گلزار، ایڈوکیٹ نوشین عنبر اور ایڈوکیٹ طاہر منہاس بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر ملزمان کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔