Time 12 دسمبر ، 2019
کھیل

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا کرکٹرز کی پریس کانفرنس میں قہقہوں کی گونج

— پاکستانی فاٹ بالر شاہین آفریدی (دائیں) اور سری لنکن کپتان ڈک ویلا (بائیں) کی پریس کانفرنس کے دوران لی گئی تصاویر

پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن بارش اور خراب روشنی کے سبب پورے دن کھیل تو نہ ہو سکا۔

البتہ دوسرے دن کے اختتام پر جب پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکا کے وکٹ کیپر نروشان ڈک ویلا پریس کانفرنس کے لئے آئے، تو صحافیوں کے سوالات اور کرکڑز کے جوابات کے دوران پریس کانفرنس کا کمرہ قہقہوں سے گونج اٹھا۔

ایسا پہلی بار اس وقت ہوا، جب مقامی صحافی نے شاہین سے سوال کے دوران انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں بیٹھا ہوں آپ کو نظر آرہا ہوں ، پھر طویل سوال کے بعد جب شاہین آفریدی کے جواب کی باری آئی تو تیز بولر نے جواب سے پہلے صحافی سے کہا کہ اپنے اوپر لگی لائٹ تھوڑا اپنے اوپر ڈال لو واضع ہو جاؤگے۔

شاہین کے اس غیر متوقع انداز پر پریس کانفرنس کے آغاز پر کمرہ قہقہوں سے گونج اٹھا۔

پھر کچھ دیر بعد شاہین شاہ آفریدی سے سوال ہوا کہ ڈریسنگ روم میں کوچ اور فاسٹ بالنگ کوچ سے آپ کے تعلقات کیسے ہیں؟ تو شاہین نے کہا اگلا سوال کیجیے، لیکن  میڈیا مینجر رضا راشد کی درخواست پر شاہین نے پریس کانفرنس ختم کرنے سے قبل صحافی کے اس سوال کا جواب بھی دے دیا۔

شاہین شاہ آفریدی کے بعد سری لنکا کے وکٹ کیپر نروشان ڈک ویلا آئے، جنھیں ڈی سلوا کہہ کر جب صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا، تو انھوں نے کہا کہ میرا نام ڈی سلوا نہیں ڈک ویلا ہے، جس پر تمام صحافی ہنس پڑے۔

مزید خبریں :