Time 15 دسمبر ، 2019
پاکستان

'وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں ہوتا'

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی ) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کسی بات پر اعتبار نہیں لہٰذا وہ تسلیم کرلیں کہ اختیارات نہیں ہیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری 15 ویں بِلڈ ایشیا کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں تعمیراتی صنعت کا کام کرنا بڑی بات ہے، گزشتہ ڈیڑھ برس سے یہ انڈسٹری بحران کا شکار ہے اور ان حالات میں پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں ہوتا، وزیر اعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا اور ایک ایک کر کے سب لوگ چُھوٹ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم 4 مرتبہ کراچی آئے مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا، کراچی کو 162 ارب روپے کا پیکج دینے کا اعلان کیا مگر ہوا کچھ نہیں، اسی لیے وزیر اعظم عمران خان کی کسی بات کا اعتبار نہیں لہٰذا وہ تسلیم کرلیں کہ ان کے پاس اختیار نہیں ہے۔

چیئرمین پی ایس پی نے مزید کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی، وفاقی حکومت اور ایم کیو ایم سب ناکام ہیں۔

مزید خبریں :