17 دسمبر ، 2019
پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے لیے شہر قائد میں موجود سری لنکن کرکٹرز دو دریا پہنچ گئے ، دیسی فوڈ کے ساتھ ساتھ سمندر کے کنارے کراچی کی ٹھنڈی ہوائیں بھی انجوائے کیں۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 7 کرکٹرز آج شام کراچی کے مشہور تفریحی مقام دو دوریا پہنچے اور وہاں پر ڈنر کیا، سری لنکن کرکٹرز نے کراچی کا دیسی فوڈ انجوائے کیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈنر میں سری لنکن کلاڑیوں نے فرائیڈ رائس، فش فرائی، مٹن کباب اور ملائی بوٹی کا آرڈر دیا تھا۔
ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین نیروشن ڈک ویلا نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں سری لنکن کرکٹرز کو سمندر کے کنارے واقع ہوٹل کے ٹیرس میں چادر اوڑھے بیٹھے سرد ہواؤں کو انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔