Geo News
Geo News

Time 18 دسمبر ، 2019
انٹرٹینمنٹ

ابرار الحق کے نئے گانے پر پابندی کے لیے درخواست دائر

لاہور کی سول عدالت میں گلوکار ابرارالحق کے نئے گانے پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے 'چمکیلی ' کے خلاف لاہور کی سول عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ابرار الحق نے گانےمیں مردوں اور عورتوں کی تضحیک کی ہےجو نا مناسب ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے گانے پر پابندی لگانے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ ابرار الحق کا شادی سیزن کے لیے نیا گانا ’چمکیلی‘  رواں ماہ 7 دسمبر کو جاری کیا گیا تھا۔

گانے کی ویڈیو میں ابرار الحق کے ساتھ ساتھ اداکارہ مہوش حیات اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔