18 برس بعد پاکستانی اوپننگ جوڑی کی سنچریاں

فوٹو: پی سی بی/ٹوئٹر

سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی اوپننگ جوڑی نے 18 برس بعد 200 سے زائد رنز کی شراکت قائم کی اور سنچریاں اسکور کیں۔

کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم کے اوپنرز شان مسعود اور عابد علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 278 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

پہلی بار 1997میں عامر سہیل اور اعجاز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا، دونوں کے درمیان 298 رنز کی ساجھے داری ہوئی تھی۔

دو ہزار ایک میں سعید انور اور توفیق عمر نے بنگلادیش کے خلاف سنچریاں اسکور کیں، یہ سعید انور کا آخری اور توفیق عمر کا پہلا ٹیسٹ تھا۔

اور اب 18 سال بعد پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے سنچریاں اسکور کیں، شان مسعود 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

مزید خبریں :