Time 23 دسمبر ، 2019
کھیل

نسیم شاہ 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے کم عمر فاسٹ بولر بن گئے

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

نسیم شاہ نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 12 اعشاریہ 5 اوورز میں 31 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

نسیم شاہ نے سری لنکا کے وشوا فرنینڈو کو ایل بی ڈبلیو کیا تو یہ ان کی پانچویں اور سری لنکا کی آخری وکٹ تھی۔

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی اور پہلے کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

نوجوان فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ 16 سال 311 دنوں میں انجام دیا، اس سے قبل یہ اعزاز بنگلا دیش کے شہادت حسین کو حاصل تھا جنہوں نے 17 سال 213 دنوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

دنیا کے سب سے کم عمر 5 وکٹیں لینے والے کھلاڑی کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہے۔

پاکستان کے نسیم الغنی نے یہ اعزاز 16 سال 308 روز میں حاصل کیا تھا لیکن وہ لیفٹ آرم اسپنر تھے۔

مزید خبریں :