Time 23 دسمبر ، 2019
پاکستان

ن لیگ کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطاء اللہ تارڑ کو وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) نے طلب کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لیگی رہنما کی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق انہیں جمعہ 27 دسمبر کو دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے عطاء تارڑ کو سائبرکرائم ونگ میں درج مقدمے کی تحقیقات میں طلب کیا ہے اور انہیں سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو بھی آج گرفتار کیا ہے۔ 

مزید خبریں :