اقراء اور یاسر کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ اقراء عزیز اور  یاسر حسین کے چاہنے والے دونوں کی شادی کے لیے بے چین دکھائی دے رہے ہیں لیکن اب اداکار جوڑی کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مایوں کی تقریب سے ہو گیا ہے۔

دونوں کی مایوں کی تقریب کی تصاویر نے ان کے چاہنے والوں کا انتظار ختم کر دیا ہے اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

یاسر حسین اور اقراء عزیز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے حوالے سے پل پل کی خبر مداحوں کو دے رہے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے پیلے رنگ کی روایتی گوٹے کے کام والی قمیض اور پاجامہ زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ سادہ اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

دوسری جانب اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے بھی اپنی مایوں کی تقریب میں سفید رنگ کی سادی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں یاسر اور اقراء ایک دوسرے کو اُبٹن بھی لگا رہے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

چند روز قبل اداکاریاسر حسین اور اقراء عزیز نے اپنی شادی کا ایک دلچسپ دعوت نامہ سب سے شیئر کیا تھا۔

دونوں کی شادی کا دلچسپ کارڈ  جو انوکھے اینیمیٹڈ اسٹائل میں ڈیزائن کیا گیا تھا منظر عام پر آتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔

یاد رہے کہ یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے بھی ہاں کر دی تھی۔

مزید خبریں :