25 دسمبر ، 2019
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکالنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست متفقہ طورپر یکسر مسترد کر دی گئی تھی۔
وفاقی کابینہ نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ان کا نام لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے سے روکنا کابینہ کا زبردست فیصلہ ہے، نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ لوگ جیلوں میں نہ رہیں بلکہ لوٹی رقوم ادا کریں اور پھر جدھر مرضی چاہیں جائیں۔