شیاؤمی نے کم قیمت وائر لیس کی بورڈ اور ماؤس متعارف کرا دیئے

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

چین کی موبائل اور دیگر آلات بنانے والی مقبول کمپنی شیاؤمی نے سستے وائر لیس کی بورڈ اور ماؤس متعارف کرا دیئے ہیں۔

حال ہی میں کمپنی کی جانب سے ایک تقریب کے موقع پر متعدد دلچسپ گیجٹس متعارف کرائے گئے جس میں دو مکینیکل کی بورڈز اور وائرلیس ماؤس بھی شامل ہیں۔

ایم آئی آئی ڈبلیو ایلیٹ کی بورڈ

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

شیاؤمی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا نیا ایلیٹ کی بورڈ 85 کیز پر مشتمل ہے جس کے فریم لیس ڈیزائن میں یہ کیز گول شکل کی ہیں۔

اس کی بورڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بلو ٹوتھ اور یو ایس بی پورٹ دونوں سے ہی کنیکٹ کیا جا سکتا ہے، جب کہ اسے ونڈوز، میک او ایس سمیت آپریٹنگ سسٹم پر بھی چلایا جا سکتا ہے۔

ایم آئی آئی ڈیبلیو ایلیٹ ماؤس

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

شیاؤمی جی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے کی بورڈ کی ہی طرح اس ماؤس کی بھی یہ خاصیت ہے کہ اسے بلو ٹوتھ اور یو ایس بی پورٹ دونوں کے ذریعے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس ماؤس کی پشت کا خاص ڈیزائن ’نان سلپ ٹیکسچر‘ پر مبنی ہے۔

شیاؤمی کے ماؤس اور کی بورڈ کی قیمت

شیاؤمی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی ان اشیاء کی قیمت کے حوالے سے بات کی جائے تو ماؤس اور ایلیٹ کی بورڈ کی قیمت 42 ڈالرز ہے۔

شیاؤمی کے کی بورڈ اور ماؤس 25 فروری 2020 سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :