پاکستان
Time 29 دسمبر ، 2019

جنات کے سائے کے شبہہ پر ماں نے بیٹے کو قتل کر دیا

پنجاب میں جنات کے آسیب کے شبہ پر ماں نے بیٹے کو قتل کردیا— فوٹو فائل

پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں جنات کے سائےکے شبہہ پر ماں نے بیٹے کے ساتھ مل کر دوسرے بیٹے کو قتل کر دیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق ماں اور بیٹے نے مل کر دوسرے بیٹے وسیم کو چھریوں سے وار کرکے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل والدہ اور بیٹے کے خلاف مقتول کے دادا فریاد علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ محلے داروں  اور ملزمان نے بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ مقتول پر جنات کا سایہ تھا۔


مزید خبریں :