پاکستان
Time 02 جنوری ، 2020

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی پاکستان آمد، وزیراعظم سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان ایک روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

 ابو ظبی کے ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ نور خان ائیربیس پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم عمران خان نے کیا۔ 

اس موقع پر روایتی لباس میں دو بچوں نے مہمان خصوصی کو گلدستے پیش کیے اور انہیں خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم کے ہمراہ ولی عہد شیخ محمد بن زاید وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوگئے،  اس دوران عمران خان نے خود گاڑی چلائی۔  وزیر اعظم ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے ابوظبی کے ولی عہد اور  یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور  وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور یو اے ای کے وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔

ظہرانے کے بعد یو اے ای کے ولی عہد نورخان ایئربیس سے ہی واپس وطن روانہ ہوگئے ۔

مزید خبریں :