کام کی جگہ پر پودے رکھنا ورک اسٹریس کم کرتا ہے: تحقیق

فوٹو: فائل

دفتر میں کام کرنے والے افراد اس بات سے تو اچھی طرح ہی واقف ہوں گے کہ انہیں دفتر میں کس قدر ورک اسٹریس یعنی کام اور دیگر وجوہات کی بناء پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

8 گھنٹے لگاتار کام کرنا اور ساتھ ہی اگر مینیجر کا رویہ بھی تلخ ہو تو اس صورتحال میں انسان شدید دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے۔

ورک اسٹریس سے مکمل طور پر نجات حاصل کرنا تو شاید نا ممکن سی بات ہے لیکن اس ورک اسٹریس کو کم کیا جا سکتا ہے اور آج ہم آپ کو اس ہی بارے میں بتانے والے ہیں۔

فوٹو: فائل

یونیورسٹی آف ہیوگو کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ کیسے ایک چھوٹا سا پودا انسان کے اسٹریس یعنی دباؤ کو کم کرسکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک چھوٹا سا پودا جسے آپ اپنے کام کی جگہ یعنی ڈیسک پر ایسے رکھیں کہ کام کرتے دوران آپ کی نظر اس پودے پر پڑتی رہے، اس طرح کرنے سے آپ دفتر کے 8 گھنٹوں میں اسٹریس کو کم کرسکیں گے۔

فوٹو: فائل

محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ انڈور پودوں (یعنی جنہیں ہم کمرے کے اندر رکھ سکتے ہیں) کو کام کی جگہ پر رکھنا دماغی صحت کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس سے قبل متعدد تحقیقات میں بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دماغ کو پُرسکون رکھنے کے لیے ہریالی یا پودے بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں :