05 جنوری ، 2020
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکر کو تھپڑ رسید کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بات چیت کر رہے تھے کہ ٹی وی اینکر کے آتے ہی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر کو تھپڑا مارا جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہو گئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریب میں موجود دیگر شخصیات نے دونوں میں بیچ بچاو کرایا۔
ذرائع کے مطابق ٹی وی اینکر نے حریم شاہ سے متعلق فواد چوہدری پر الزام لگایا تھا۔
فواد چوہدری نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسے اینکر کا صحافت سےکوئی تعلق نہیں ہے، صحافت میں گھسے ایسے لوگوں کو بےنقاب کرنا سب کا فرض ہے۔
خیال رہے کہ فواد چوہدری نے پہلے بھی فیصل آباد میں ایک تقریب میں ایک ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارا تھا۔