06 جنوری ، 2020
لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے کلیئر کرتے ہی نوازشریف کو اسپتال میں داخل کرا دیا جائے گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہیماٹولوجی ٹیم ان کو کلیئر کرے گی تو فوری طور پر ان کی کارڈیک سرجری کرنا ہوگی جو کہ ان کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو گردوں کی گریڈ تھری بیماری بھی ہے، جیسے ہی ڈاکٹرز کلیئر کرتے ہیں نوازشریف کو اسپتال داخل کرا دیا جائے گا تاہم ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ نواز شریف کو اسپتال میں کب داخل کرایا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا سے بھی کنسلٹنٹس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔
سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق ان کے بیٹے حسین نواز کا کہنا تھا کہ خواہش ہے نوازشریف کا علاج ایک چھت تلے ہو لیکن ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے، والد کو متعدد بار مشورہ دیاکہ امریکا سے علاج کروائیں۔