Time 07 جنوری ، 2020
انٹرٹینمنٹ

عدنان صدیقی کی گلوکاری نے بھی دل جیت لیے

فائل فوٹو: عدنان صدیقی

عدنان صدیقی کو ایک بہترین اداکار کے طور پر تو سب ہی جانتے ہیں  لیکن اب ان کے ایک نئے ٹیلنٹ نے ان کے چاہنے والوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی کا ہارمونیم کی دھن بجاتے ہوئے ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ نغمہ گانے کے انداز نے سب کے دل موہ لیے ہیں۔

عدنان صدیقی نے یہ نغمہ ایک کامیڈی شو کے دوران گنگنایا جسے سراہا جارہا ہے۔

نغمے کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے کیپشن کے ذریعے وضاحت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on


اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن لکھا کہ ’میں ایک حصہ بننے کے لیے لاہور گیا جہاں جما دینے والی سردی ہے، اس شو میں جاتے وقت میں اپنے ساتھ اپنی بانسوری لے جانا بھول گیا اور جب مجھ سے بانسوری بجانے کا کہا گیا تو میں نے سیٹ پر موجود ہارمونیم بجانے کو چُنا‘۔

عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ ’آپ سب کے لیے ایک جھلک یہ ہے، اپنے پسندیدہ گانے کو گنگنانا بے حد اچھا لگا، جب بھی میں اس گانے کو سنتا ہوں مجھے اپنی قوم اور اپنی مٹی پر مزید فخر ہوتا ہے‘۔

اداکار نے اپنے کیپشن کا اختتام پاکستان کے لیے دعا کرتے ہوئے کچھ یوں کیا ’اللہ ہمارے ملک کو ہمیشہ آباد رکھے! آمین۔۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی بہترین اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ بانسوری بھی بجاتے ہیں اور انہوں نے چند ماہ قبل پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ’اے راہ حق کے شہیدوں‘ کو بانسوری کی دھن میں بجایا تھا جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :