چائے کی کیتلی سے کھیلنے والے بچے نے کیتلی سر میں پھنسالی

فوٹو: بشکریہ یو پی آئی 

بچوں کی شرارتیں اور ان کے کھیل کبھی کبھی والدین کے لیے کافی خطرناک بھی ثابت ہوجاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو اسی حوالے سے ایک ایسے انوکھے واقعے کے بارے میں بتانے والے ہیں جہاں بچے کے کھیل نے والدین کو ایسی پریشانی میں مبتلا کردیا کہ انہیں اس مشکل سے نکلنے کے لیے فائر فائٹرز کو طلب کرنا پڑ گیا۔

چین کے شہر چانگشا میں فائر فائٹرز کو ایک خاندان کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے فائر فائٹرز کو مدد کے لیے طلب کیا۔

فوٹو: بشکریہ یو پی آئی 

ترجمان فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ انہیں کال پر کہا گیا کہ ایک بچے نے اپنے سر میں کھیل کے دوران دھاتی چائے کی کیتلی (لوہے کی کیتلی) پھنسا لی ہے جو کہ کسی صورت سر سے نہیں نکل پا رہی۔

فائر فائٹرز فوری طور پر متاثرہ گھر پہنچے جہاں انہوں نے بچے کے سر سے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لوہے کی کیتلی کو کاٹا اور بچے کے سر کو بحفاظت نکالا۔

بچے کے اہلخانہ کا کہنا ہے بچے کی گردن میں سوجن آگئی تھی اور اسی سے کیتلی نکالی نہیں جا رہی تھی جب کہ کیتلی نکالنے کے دوران بچے کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

مزید خبریں :