Time 11 جنوری ، 2020
صحت و سائنس

ذہنی تناؤ بڑھانے والی 5 ایسی عادتیں جو آپ میں بھی ہوسکتی ہیں

فوٹو: فائل

آج کل تقریباً ہر دوسرا شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہے اور اس ذہنی تناؤ کی متعدد وجوہات ہیں جن میں کام کے دباؤ سے لے کر ناقص طرزِ زندگی بھی شامل ہے۔

کسی بھی قسم کا دباؤ انسانی صحت کو متاثر کرنے کا باعث بنتا ہے، تناؤ اور دباؤ کی کیفیت نا صرف امراضِ قلب کے امکانات بڑھاتی ہے بلکہ اس سے وزن میں اضافہ ہونے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کو ایسی عادات بتائیں گے جو کہیں نہ کہیں آپ کے اندر ذہنی تناؤ اور دباؤ کی کیفیت کو بڑھاوا دینے کا باعث بن رہی ہیں۔

ان عادات کو جاننے کے بعد ضروری ہے کہ آپ ان عادات پر قابو پانے کی کوشش کریں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

1۔ زیادہ سوچنا

فوٹو: فائل

ہم میں سے اکثر لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ ہم ہر معاملے میں زیادہ سوچتے ہیں، یہ ایک چھوٹی سی عادت آپ کو ذہنی تناؤ کی کیفیت میں مبتلا کر سکتی ہے۔

اگر آپ میں بھی یہ عادت ہے تو ضروری ہے کہ اس عادت کو ختم کرنے کی کوشش کیجیے، زیادہ سوچنے سے دباؤ کی کیفیت میں اضافہ ہونے کے ساتھ جسم کے تمام تر نظام بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

لیکن آپ کو یہ جاننے کے بعد پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس عادت پر مکمل طور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

2۔ نیند سے محرومی

فوٹو: فائل

بھرپور نیند انسانی جسم کے لیے نہایت ہی اہم سمجھی جاتی ہے کیونکہ بھرپور نیند کی وجہ سے جسم کے تمام تر نظام کی کارکردگی ٹھیک رہتی ہے۔

نیند سے محرومی کسی کو بھی ذہنی تناؤ کی کیفیت میں مبتلا کر سکتی ہے، اگر آپ بھی اسٹریس کا شکار ہیں تو ضروری ہے کہ آپ بھرپور نیند لیجیے۔

دوسری جانب متوازن خوراک اور ورزش بھی دباؤ کی کیفیت کو کم کر سکتی ہے۔

3۔ غیر منظم رہنا

فوٹو: فائل

کیا آپ بھی اپنی زندگی میں ہر وقت غیر منظم رہتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو یہ عادت آپ کو دباؤ کا شکار کرسکتی ہے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ غیر منظم ہونے کی وجہ سے ہونے والے دباؤ سے دور رہیں تو اس کے لیے آپ کو منظم طرزِ زندگی کی عادت کو اپنانا ہوگا۔

اپنے کمرے، آفس کی ٹیبل اور تمام تر چیزوں کو کام ختم ہونے کے بعد اسے اس کی جگہ پر رکھ دیجیے تاکہ آپ دباؤ سے بچ سکیں۔

4۔ ضرورت سے زائد موبائل فون پر انحصار کرنا

فوٹو: فائل

جہاں اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو ضروری ہے کہ آپ دن بھر اس کے استعمال کی ایک حدود متعین کر لیجیے، کیونکہ ضرورت سے زائد موبائل فون کا استعمال کرنا آپ کو دباؤ میں مبتلا کر سکتا ہے۔

موبائل فون پر زیادہ وقت ضائع کرنا جسمانی اور دماغی صحت کے لیے ایک اچھی عادت ثابت نہیں ہوتی، آپ اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے موبائل فون کے نوٹیفکیشن کو بند بھی کر سکتے ہیں، اس طرح سے آپ فون کو اس وقت ہی اٹھائیں گے جب آپ کو اس کی ضرورت ہوگی۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :