Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
13 جنوری ، 2020

حریم شاہ سے قومی کرکٹر بھی محفوظ نہ رہے

ٹک ٹاک سے مقبولیت  حاصل کرنے والی حریم شاہ نے سیاسی رہنماؤں اور متعدد شخصیات کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی کی ویڈیو بھی لیک کر دی۔

حریم شاہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک ویڈیو لیک کی۔

۔۔۔۔۔اسکرین گریب

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن کے ذریعے وضاحت کی کہ ’آپ میں سے بہت سے لوگ اس بات کو نہیں جانتے ہوں گے، میں نے ہی کچھ ماہ قبل کرکٹر  شاہین شاہ آفریدی کو ایکسپوز کیا تھا‘۔

حریم شاہ نے قومی کرکٹر پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ ’جناب ویڈیو کال کرنے کا کہہ رہے تھے اور جب میں نے ان کی ویڈیو کال ریسیو کی تو انہوں نے نازیبا حرکتیں شروع کر دیں‘۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ اس لیک ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی مجھ سے ویڈیو کال پر بات کرنے کے دوران نازیبا حرکتیں کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل کرکٹر شاہین شاہ کی ویڈیو حریم شاہ نامی ٹوئٹر  اکاؤنٹ کے ذریعے ہی لیک کی گئی تھی لیکن بعد ازاں حریم شاہ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا تھا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے اور جو بھی میرے نام کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کر رہا ہے وہ میں نہیں ہوں۔

حریم شاہ نے قومی کرکٹر کی ویڈیو لیک کرنے کے کچھ گھنٹے کے بعد ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو فوراً ہٹا دیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM