Time 12 جنوری ، 2020
پاکستان

ملک میں بیرونی ترسیلات زر 6 سال کی بلند ترین سطح پر آگئیں

سمندر پار پاکستانیوں کی ملک سے محبت اور معیشت میں ان کے کردار پر انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا،زلفی بخاری،فوٹو:فائل

وزارت سمندر پار پاکستانی (اوورسیز پاکستانیز) کے اعلامیے کے مطابق ملک میں بیرونی ترسیلات زر 6 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہیں۔

وزارت سمندر پار پاکستانی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سال 2019 میں بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں نے 22 ہزار ملین ڈالر ترسیلات زر کی مد میں پاکستان بھیجے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر  پار پاکستانی زلفی بخاری نے بیرون ملک سے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کو بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے ملکی قیادت پر اعتماد کا اظہار قرار دیا ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے  کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے  بڑی تعداد میں ترسیلات پاکستان بھجوانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ملک میں موجود ایماندار قیادت پر  بھروسہ ہے۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملک سے محبت اور معیشت میں ان کے اہم کردار پر انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :