Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
14 جنوری ، 2020

خلیل الرحمان قمر سے شادی؟ ایشل فیاض نے پوری کہانی بیان کردی

فلم ’کاف کنگنا‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ایشل فیاض نے خلیل الرحمان قمر سے شادی کی خبروں پر بلآخر وضاحت کردی۔

گزشتہ دِنوں سے اداکارہ ایشل فیاض اور معروف ہدایت کار و مصنف خلیل الرحمان قمر کی شادی سے متعلق خبریں زیرِ گردش تھیں کہ انہوں نے اداکارہ ایشل فیاض سے دوسری شادی کرلی ہے۔

اِسی ضمن  میں اداکارہ ایشل فیاض نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اُنہوں نےکہا کہ ’سوشل میڈیا پر میرے متعلق جو بھی خبریں چل رہی ہیں اُن میں کوئی سچائی نہیں ہے یہ سب جھوٹی ہیں۔‘

ایشل فیاض نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ’میری کسی کے ساتھ بھی شادی نہیں ہوئی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرا اور خلیل الرحمان قمر کا رشتہ صرف اور صرف ایک اداکارہ اور ڈائریکٹر کاہے، اِس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’جس کسی نے بھی یہ جھوٹی خبر پھیلائی ہے اُن کو کسی نے بھی یہ حق نہیں دیا ہے کہ وہ تصدیق کیے بغیر ایسے کسی کی بھی ذاتی زندگی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائے۔‘

ایشل کا کہنا تھا کہ ’میں ابھی بھی ڈراموں اور فلموں میں کام کر رہی ہوں اور میری جب بھی جس سے بھی شادی ہوگی سب سے پہلے آپ لوگوں کو ہی پتا چلے گا، ابھی تک میرا کسی سے بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں صرف اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں۔‘

ایشل فیاض نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ ’میرا یہ ویڈیو بنانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگوں کو سچ اور جھوٹ کے بارے میں پتا چل جائے۔‘

خلیل الرحمان قمر کی بھی تردید

۔۔۔اسکرین گریب

دوسری جانب اس سے قبل خلیل الرحمان نے بھی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’اُن کی فلم ’کاف گنگنا‘ کی ہیروئن سے اُن کی دوسری شادی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’اِس طرح ہم فنکاروں کی ذاتی زندگی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانا شرم کی بات ہے، میں نے اور ایشل فیاض نےکافی پیشہ ورانہ انداز میں پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کیا ہے‘۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان نے فلم ’کاف کانگنا‘ کی ہدایت کاری کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کا اسکرپٹ بھی خود لکھا تھا اور اس فلم میں اداکارہ ایشل فیاض نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM