کراچی: ون وے کی خلاف ورزی پر غیر معمولی آپریشن جمعہ سے شروع ہوگا

کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر غیر معمولی آپریشن جمعہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے جاری کردہ احکامات کے مطابق  ون وے کی خلاف ورزی پر غیر معمولی آپریشن کا آغاز جمعہ سے شروع ہوگا جس کے تحت شہر کے  100 مقامات پر سہ پہر 3 سے شام 6 بجے تک خاص چیکنگ ہوگی۔

پولیس چیف کا کہنا تھا شہر بھر میں آپریشن بلاتفریق ہوگا اور خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

آپریشن کے دوران ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گی جب کہ ان ٹیموں کو تھانوں کی پولیس کی مدد بھی حاصل ہوگی۔ 

پولیس چیف کے مطابق شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری پر گرفتار کیا جائے گا، پکڑے گئے ڈرائیوروں کے خلاف دفعہ 279 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور  پھر ملزمان کو اگلے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس چیف نے بتایا کہ ڈی آئی جی ٹریفک، تمام ایس پیز، ایس ڈی پیز اوز، سیکشن افسران کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں جب کہ اعلیٰ پولیس افسران خود مہم کی خود نگرانی کریں گے۔

کراچی پولیس چیف نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ون وے کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :