کھیل
Time 17 جنوری ، 2020

ربادا پر ایک میچ کی پابندی عائد

پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میچ کے دوران رابادا جوئے روٹ کو 27 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انہی کے پاس کھڑے ہو کر خوشی میں چلائے تھے— فائل فوٹو

جنوبی افریقا کے بولر کاگیسو ربادا پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک وکٹ لینے پر 'خوشی' کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میچ کے دوران رابادا نے جوئے روٹ کو 27 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انہی کے پاس کھڑے ہو کر خوشی میں چلانا شروع کیا تھا۔

اس حرکت پر آئی سی سی نے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جس کا مطلب ہے کہ دو سال میں انہیں 4 ڈی میرٹ پوائنٹس مل چکے ہیں ۔

اسی وجہ سے انہیں اب ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی کا سامنا ہے اور وہ 24 جنوری سے شروع ہونے والے چوتھے یعنی آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقا کے کھلاڑی پر پابندی لگانے کی وجوہات ان کا مخالف کھلاڑی کے لیے غیر اخلاقی زبان کا استعمال ، رویہ اور اور ان کے جشن کا طریقہ ہیں جو کہ عالمی کرکٹ میں کسی بھی بیٹسمین کو غصہ دلانے کا باعث بن سکتا ہے۔

آئی سی سی کے اس اقدام پر مختلف عالمی کھلاڑیوں نے تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا ہے۔

انگلینڈ کے سابق بولر گراہم انین نے اس سزا کو زیادہ سخت قرار دیا ہے سابق انگلش کھلاڑی جانتھن نے کہا کہ ان کے خیال میں جشن زیادہ پرجوش تھا مگر اتنا نہیں کہ کسی حد کو عبور کیا گیا ہو۔

واضح رہے کہ ربادا کو اس سے پہلے دو ڈی میرٹ پوائنٹ ملنے کی وجہ 2018 میں آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران ان کا برا رویہ تھا جب کہ تیسرا پوائنٹ انہیں اسی سال بھارت کے کھلاڑی شِکر دھون کے آؤٹ ہونے پر جشن مانے پر دیا گیا ۔

مزید خبریں :