پاکستان
Time 18 جنوری ، 2020

بیگمات کے نام پر پیسے وصول کرنیوالے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 4 افسران برطرف

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 4 افسران کو دھوکہ دہی کے الزام پر برطرف کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں افسران بیگمات کے نام پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرتے رہے۔

ان چاروں افراد سے دھوکہ دہی سے وصول کیے گئے 4 لاکھ 40 ہزار196 روپے بھی وصول کرلیے گئے۔

اس حوالے سے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ پروگرام میں ایک لاکھ چالیس ہزار سرکاری ملازم بینفشری تھے، تمام صوبائی ملازمین کی فہرست کارروائی کیلئے صوبوں کے چیف سیکرٹری کو بھیج دی ہے۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات میں انکشاف کیا گیا کہ مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اور افسران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لے رہے ہیں جن میں گریڈ 17 سے 21 کے 2 ہزار 543 افسران شامل ہیں۔

گریڈ 17 کے ایک ہزار 446، گریڈ 18 کے 604، گریڈ 19 کے 429، گریڈ 20 کے 61 اور گریڈ 21 کے 3 افسران شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے نکال دیا تھا۔

مزید خبریں :