18 جنوری ، 2020
ادویات بنانے والی کمپنی فائزر نے پونسٹان سیرپ کے ایک بیچ کی دواؤں کو مارکیٹ سے واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی ترجمان کے مطابق پونسٹان سیرپ کی 1953001 بیچ میں بننے والی تمام ادویات کو مارکیٹ سے واپس منگوالیا گیا ہے جبکہ جزوی استعمال کی صورت میں بھی دوا کو کمپنی واپس بھیجا جائے۔
کمپنی کے اِس بیچ کی دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں سیرپ مارکیٹ میں گئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی اس بیچ کے 1300 سیرپ مارکیٹ میں گئے تھے جنہیں فوری طور پر واپس لیا گیا ہے۔
کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ دوا کی مارکیٹ سے واپسی کی وجہ مضرصحت ہونا نہیں بلکہ کمپنی نے ایک حکمت عملی کے تحت ایسا کیا ہے۔