18 جنوری ، 2020
خیبرپختونخوا (کے پی کے ) پولیس نے اعلٰی ظرفی اور بزرگ شہریوں سے احترام کی مثال قائم کردی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک بزرگ اپنی فریاد لے کر تھانے گئے اور اس دوران غلطی سے ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او )کی کرسی پر بیٹھ گئے۔
جب ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین دفتر پہنچے تو بزرگ شہری کو اپنی کرسی پر بیٹھا دیکھ کر انہیں اٹھانے کے بجائے ان کے برابر میں بیٹھ گئے اور بڑے تحمل سے ان کی بات سنی اور ان کی شکایت درج کی۔
واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے ایس ایچ او کی اعلیٰ ظرفی اور عمدہ اخلاق کی تعریف کی جارہی ہے۔