دنیا
Time 19 جنوری ، 2020

لبنان میں خراب معاشی صورتحال کیخلاف مظاہرے، جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد زخمی

فوٹو: بشکریہ اے پی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خراب معاشی صورت حال کے خلاف احتجاج پُر تشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گیا۔

احتجاج میں مظاہرین نے حکومتی تبدیلی کو ناکافی قرار دینے کے ساتھ مہنگائی اور ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

پُرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک 220 افراد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں معاشی صورت حال اور اضافی ٹیکسوں کے خلاف 17 اکتوبر 2019 سے مظاہرے جاری ہیں، ان مظاہروں کے باعث لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے 29 اکتوبر کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید خبریں :