فیصل قریشی کا ننھا ’فرمان قریشی‘

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

اداکار فیصل قریشی نے مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے نومولودکو تھامے ہوئے ہیں۔

فیصل قریشی نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’خوش آمدید فرمان قریشی، ہمیں آپ کی دعاؤں اور محبت کی ضرورت ہے، یہ دنیا میں ابھی آیا ہے‘۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

اداکار کی جانب سے تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات سمیت ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور دعاؤں کا تانتا بندھ گیا۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی 2010 میں ثناء خان سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام آیت قریشی  ہے۔

مزید خبریں :