Time 22 جنوری ، 2020
پاکستان

شوہر نے تعویذ کرنے کے شبے میں بیوی کو ہتھوڑے سے قتل کردیا

فائل فوٹو

لاہور:  تعویز گنڈے کرانے کے شبے میں شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا۔

لاہور پولیس کے مطابق تھانہ چوہنگ کے علاقے میں 65 سالہ نور محمد نے 55 سالہ بیوی مریم کو  تعویز گنڈوں کے شبے پر  ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی پر تعویز گنڈوں کے الزام میں ہتھوڑوں کے وار کر کے بے رحمی سے قتل کیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نور محمد نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں اور مریم نور محمد کی دوسری بیوی ہے جو 5 بچوں کی ماں ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں  ماں نے جنات کے سائےکے شبہ پر  بیٹے کے ساتھ مل کر دوسرے بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :