22 جنوری ، 2020
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے خاموشی سے ایک ایسا بٹن ہٹا دیا ہے جو صارفین کی نیوز فیڈ کے اوپری حصے پر نظر آتا تھا جو کلک کرنے پر فوراً ’آئی جی ٹی وی‘ کھول دیتا تھا۔
انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی ٹی وی بٹن ڈائریکٹ میسج کے برابر میں موجود تھا جسے بہت ہی کم صارفین استعمال کرتے تھے۔
ایپ نے بیان میں بتایا گیا ہےکہ ’ہم نے صارفین کی آسانی کے لیے آئی جی ٹی وی بٹن متعارف کرایا تھا لیکن ہم نے یہ دیکھا کہ بہت سے صارفین ویڈیوز دیکھنے کے نیوز فیڈ پریویو کا ہی استعمال کر رہے ہیں، بہت ہی کم صارفین اس خاص بٹن کو دبا کر آئی جی ٹی وی دیکھا کرتے تھے‘۔
واضح رہے کہ مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے زیرِ ملکیت ایپ انسٹاگرام نے 2018 میں آئی جی ٹی وی متعارف کرایا تھا۔
آئی جی ٹی وی سے قبل ایپ پر صارفین صرف 60 سیکنڈز یا اس سے کم دورانیے کی ہی ویڈیوز پوسٹ کرسکتے تھے۔
اب صارفین آئی جی ٹی وی پر آنے والی ویڈیوز کو نیوز فیڈ یا ایکسپلور پیج پر موجود آئی جی ٹی وی کے بٹن پر کلک کر کے دیکھ سکیں گے۔