23 جنوری ، 2020
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قیصر 2018 میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے فرار ہو گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان شیخ نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم قیصر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔