Time 23 جنوری ، 2020
دنیا

آن لائن گیم نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

نوجوانوں میں مقبول آن لائن گیم پب جی بھارتی ریاست مہارشترا میں 25 سالہ ہرشل منان کے لیے جان لیوا بن گیا۔—فوٹو فائل

آن لائن گیمز جہاں تفریحی مواد فراہم کرتے ہیں وہیں ان میں بے پناہ دلچسپی لینا جان لیوا بھی ثابت ہو جاتا ہے۔

ایسے ہی گیمز میں سے ایک پب جی گیم نوجوانوں میں بہت مقبول ہے جو بھارتی ریاست مہارشٹرا میں 25 سالہ ہرشل منن کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ہرشل منن اپنے موبائل پر پب جی گیم کھیل رہا تھا کہ اسے اچانک برین ہیمرج یعنی دماغ کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔

اہل خانہ ہرشل کو فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اب وہ دنیا میں نہیں رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آن لائن گیمز اگر بے پناہ توجہ اور دلچسپی کے ساتھ کھیلے جائیں تو یہ دماغی صحت کو متاثر کرتے ہیں اور یہی ہرشل منن کی موت کا سبب بھی بنا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہرشل منن جیسے کئی نوجوان پہلے بھی موبائل گیمز کو اپنے سر پر سوار کرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ہرشل منن سے قبل بھی پب جی گیم 20 سالہ سوربھ کی جان لے چکا جو گیم کھیلنے میں اتنا مشغول تھا کہ اس نے پانی کے بجائے کیمیل کی بوتل پی لی تھی۔ 

مزید خبریں :