Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
23 جنوری ، 2020

سجل اور احد ’پیسا ایوارڈز ‘2020 کے لیے نامزد

پاکستانی کی مقبول خوبرو اداکارہ سجل علی اور ان کے منگیتر و اداکار احد رضا میر اس وقت ٹی وی اسکرین کی پسندیدہ جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

سجل اور احد کی جوڑی نے 2017 میں ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا جس کے بعد دونوں کی جوڑی ’آنگن‘ میں جلوہ گر ہوئی۔

سجل اور احد نے گزشتہ  برس 6 جون کو سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی خوشخبری بھی دی تھی۔

انسٹاگرام فوٹو—

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا) 2020 کی نامزدگیاں سامنے آگئی ہیں جس میں  سجل علی کو بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جب کہ احد رضا کو بہترین اداکار کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

دونوں کو گزشتہ برس ڈرامہ سیریل ’آنگن‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر نامزد کیا گیا۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM